آئی ایس او کے وفد کا دورہ جنرل ہسپتال،یوحنا آباد دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کی
شیعہ نیوز (لاہور) امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے وفد نے لاہور میں یوحنا آباد گرجا گھروں میں ہونے والے دھماکوں میں زخمی ہونے والے افراد کی عیادت کی اور اور ان سے اظہار یکجہتی کیا۔ وفد کی قیادت آئی ایس او کے مرکزی سیکرٹری جنرل مدثر حیدر نے کی جب کہ ان کے ہمراہ ڈویژنل صدر لاہور شکیل اصغر، مرکزی میڈیا کوآرڈینیٹر تقی حسن بھی تھے۔ مرکزی جنرل سیکرٹری مدثر حیدر کا کہنا تھا کہ چرچ پر حملہ اسلام اور قائداعظم کے سنہرے اصولوں پر حملہ ہے، واقعہ کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کا کوئی دین مذہب نہیں یہ استعمار کے ایجنٹ ہیں اور اسلام کو بدنام کر رہے ہیں، چرچ پر حملہ حکومت کی نا اہلی کو ثبوت ہے، حکومت اپنے شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نیشنل ایکشن پلان پر نیک نیتی سے عمل کرتی تو دہشت گرد اپنے عزائم میں کامیاب نہ ہوتے۔