Uncategorized

دیوبندی مدارس کے خلاف آپریشن، مفتی منیب اور علامہ حافظ ریاض دفاع کیلئے میدان میں اتر آئے

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) اتحاد تنظیمات مدارس پاکستان کے صدر مفتی منیب الرحمان کی صدارت میں مدارس کے متعلق حکومتی اقدامات پر تحفظات کے پیش نظر اہم اجلاس منعقد ہوا۔ جامعتہ المنتظر میں منعقد ہونے والے اجلاس میں وفاق المدارس العربیعہ کے سیکرٹری جنرل مولانا قاری محمد حنیف جالندھری، وفاق المدارس الشیعہ کے صدر علامہ حافظ ریاض حسین نجفی، مولانا نیاز حسین نقوی، مولانا محمد افضل حیدری، تنظیم رابطہ المدارس کے مولانا عبدالمالک اور وفاق المدارس السلفیہ کے مولانا یاسین ظفر نے شرکت کی۔ اجلاس کے اختتام پر فیصلوں سے آگاہ کرتے ہوئے مفتی منیب الرحمن نے کہا کہ مدارس کی حریت کا ہر صورت تحفظ کریں گے، جن مدارس میں دہشت گردی کی تربیت دینے کی باتیں ہو رہی ہیں، ان مدارس کی نشاندہی کی جائے۔ انہوں نے اتحاد تنظیمات مدارس کی ترجمانی کرتے ہوئے کہا کہ ۔سعودی عرب اور ایران سے مدارس کو فنڈنگ نہیں ہو رہی، اگر پیسہ آ بھی رہا ہے، تو حکومت اسے بند کرے۔ انکا کہنا تھا کہ مقتدر شخصیات نے مکالمہ کے لئے مثبت جواب نہیں دیا بلکہ مختلف ایجنسیوں کے لوگ ہمیں پریشان کر رہے ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ وزیر اعظم، وزیر اعلی ٰپنجاب اور وزیر داخلہ ہم سے ڈائیلا گ کریں اور اس مسئلے کو سنجیدگی سے مذاکرات کر کے حل کیا جائے۔ واضح رہے کہ مذکورہ اجلاس سے پہلے منصورہ میں اتحاد تنظیمات المدارس کا اجلاس منعقد ہوا تھا اور وہاں فیصلہ کیا گیا تھا کہ حکومت کی طرف سے مدارس دینیہ کے خلاف مبینہ مہم، رجسٹریشن، حکومت سے ہونے والے مذاکرات اور دینی مدارس کے خلاف ہونے والی سیکولر لابی کی سازشوں کے خلاف لائحہ عمل تیار کیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button