پاکستانی شیعہ خبریں

اسلام کے نام پر ہمارے بچوں کو مارنا شریعت نہیں، محمد خان اچکزئی

شیعہ نیوز (کوئٹہ) گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نے کہا ہے کہ پاکستان کو بہت طویل جدوجہد اور قربانیوں کے بعد حاصل کیا گیا، ملک کی آزادی کی قدر کرنی چاہئے۔ گزشتہ کئی سالوں سے ملک حالت جنگ میں ہے اور دہشت گردی کی وجہ سے ہزاروں پاکستانی شہید ہوگئے۔ دہشتگرد ہمارے بچوں کو اللہ اور رسول (ص) کے نام پر مارتے ہیں۔ جو کسی بھی صورت شرعی طور پر صحیح نہیں ہے، غربت کا خاتمہ اولین ترجیح ہے اور جب تک غربت نہیں ختم کی جاتی اس وقت تک حالات ٹھیک نہیں ہونگے۔ ان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت اور پاک فوج نے قلیل عرصے میں دہشت گردی کا خاتمہ کیا۔ بلوچستان کے عوام ترقی و خوشحالی چاہتے ہیں۔ وہ لوگ جو ابتک فیصلہ نہیں کرچکے وہ جلد فیصلہ کرلیں۔ صوبے کے مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے اسکی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں۔ بصورت دیگر انکا مستقبل خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔ آئیں ہم سب ملکر تہیہ کریں کہ صوبے کے حالات بہتر بنانے کیلئے قانون نافذ کرنیوالے اداروں کا ساتھ دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس ملک کو بیرونی و اندرونی خطرات لاحق ہیں اور صوبے میں امن و امان کی بہتری کی ضرورت ہے۔ وفاقی اور صوبائی حکومتیں عوام کے مسائل حل کرنے میں سنجیدہ ہیں۔ اپنے بہن بھائی کو قتل کرکے جہاد اور آزادی کی جنگ چھوڑ دیں۔ اب موجودہ طرز عمل کو بدل ڈالنا ہوگا۔ بلوچستان کی ترقی و خوشحالی چاہتے ہیں اور کسی کو یہاں حالات خراب کرنے کی اجازت نہیں دینگے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button