پاکستانی شیعہ خبریں

سانحہ شکارپور، مطالبات پر عملدرآمد کیلئے وزیراعلیٰ کی قائم کردہ کمیٹی کا اجلاس

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) وزیراعلیٰ سندھ کی اعلان کردہ کمیٹی کا اہم اجلاس شکارپور میں منعقد ہوا، اجلاس میں صوبائی وزیر میر ہزار خان بجارانی، چئیرمین شہداء کمیٹی علامہ مقصود علی ڈومکی، وائس چیئرمین علامہ مجید بہشتی، کمشنر لاڑکانہ سعید منگنیجو، ڈی آئی جی سائیں رکھیو میرانی، ڈی سی اور ایس ایس پی و اراکین شہداء کمیٹی مولانا سکندر علی دل، ریاض حسین، قمر دین شیخ، فدا عباس شریک ہوئے۔ اجلاس میں سندھ حکومت اور شہداء کمیٹی کے درمیان طے پانے والے ٢٢ نکاتی معاہدے پر پیش رفت اور عمل در آمد کا شق وار جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کے آغاز پر شہداء کمیٹی نے سندھ حکومت کے غیر سنجیدہ روئیے کا شکوہ کرتے ہوئے کمیٹی کے اجلاس میں غیر معمولی تاخیر پر احتجاج کیا۔ جس پر حکومتی اراکین نے کہا کہ سندھ حکومت معاہدے پر عمل در آمد میں سنجیدہ ہے تاخیر کا سبب بعض مصروفیات تھیں، جس پر معذرت چاہتے ہیں۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان اور سندھ حکومت کے معاہدے کی روشنی میں فرقہ پرست شرپسند ٹولے کے جھنڈے، اشتہار اتار کر ان کی شر انگیز کارروائیوں کو روکا جائے۔ اس سلسلے میں کارروائی سست رفتار سے جاری ہے۔

انہوں نے سانحہ شکارپور میں ملوث دو دہشت گردوں کی گرفتاری اور انکشافات کا خیر مقدم کرتے ہوئے پورے نیٹ ورک کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے شکارپور میں رینجرز کی تعیناتی کا مطالبہ کیا۔ اس موقع پر کمیٹی نے اسلحہ لائسنس کی لسٹ اور خانوادہ شہداء کے جوانوں کے لئے سرکاری ملازمتوں کی درخواستیں حکومتی کمیٹی کے حوالے کیں، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر میر ہزار خان بجارانی نے معاہدے کی تمام شقوں پر عمل کرنے کا یقین دلایا اور کہا کہ شہداء کمیٹی کے تحفظات دور کریں گے جبکہ شہداء چوک کے مقام پر جلد ہی ٹاور تعمیر کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کے تمام اضلاع میں لائسنس دیں گے اور اہم مقامات کی سیکورٹی کے لئے پولیس تعینات کریں گے۔ اس موقعہ پر ڈی آئی جی پولیس سائیں رکھیو میرانی نے اپنے مکمل تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت کارروائی کا آغاز کیا جا چکا ہے، اس حولے سے شرانگیز تقاریر، خطبے، وال چاکنگ اور کالعدم جماعتوں کی سرگرمیوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button