پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

الفجر انسٹیٹیوٹ ماڑی انڈس میں اکیڈمک بلاک کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے ماڑی انڈس میانوالی میں الفجر انسٹی ٹیوٹ کا دورہ کیا اور انسٹی ٹیوٹ میں اکیڈمک بلاک کی سنگ بنیاد کی تقریب میں شرکت کی۔

اکیڈمک بلاک کا سنگ بنیاد چیئرمین زہراء اکیڈمی علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی اور بزرگ عالم دین اور اسلامی نظریاتی کونسل پاکستان کے سابق رکن علامہ افتخار نقوی نے رکھا۔ اکیڈمک بلاک کے سنگ بنیاد کی تقریب میں مختلف سماجی و تنظیمی شخصیات اور علمائے کرام نے شرکت کی۔

یہ خبر بھی پڑھیں جھل مگسی، ایم ڈبلیو ایم بلوچستان کیجانب سے اسٹڈی سرکل کا انعقاد

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے اس امید کا اظہار کیا کہ الفجر انسٹی ٹیوٹ تعلیم و تہذیب کے کارواں کو آگے بڑھانے میں نمایاں کردار ادا کرے گا۔

ماڑی انڈس کے دورے کے موقعہ پر مرکزی سیکرٹری جنرل کے ہمراہ علامہ فیاض حسین مطہری، جناب رفعت زیدی اور دیگر شخصیات موجود تھیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button