
جھل مگسی، ایم ڈبلیو ایم بلوچستان کیجانب سے اسٹڈی سرکل کا انعقاد
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) سربراہ مجلس وحدت مسلمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے حکم کے مطابق ضلع جھل مگسی بلوچستان میں زیر نگرانی صوبائی نائب صدر سہیل اکبر شیرازی اسٹڈی سرکل کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم بلوچستان کے صوبائی نائب صدر نے اس اقدام پر پارٹی کارکنوں کی دلچسپی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ آئندہ بھی باقائدگی سے اسٹڈی سرکل کی نشستوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔
تفصیلات کے مطابق ایم ڈبلیو ایم بلوچستان کی جانب سے مسجد امام مہدی گارڈن ٹاؤن گنداواہ ضلع جھل مگسی میں اسٹڈی سرکل کا انعقاد ہوا۔جس کی نگرانی مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے صوبائی نائب صدر سہیل اکبر شیرازی نے کی۔ جس میں علامہ شہید باقر الصدر کی کتاب آزمائش اور استفتاآت رہبر کا مطالعہ کیا گیا۔
یہ خبر بھی پڑھیں حکمران ملکی خزانے اور عوام پر بوجھ ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
اسٹڈی سرکل میں ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی و ضلعی رہنماوں صدر مجلس علماء شیعہ جھل مگسی مولانا علی نواز عرفانی اور ضلعی کابینہ کے اراکین مولانا گلزار حسین نعیمی، گہنور خان نجف مرزا رحیم بخش غوث بخش ترین تحصیل گنداواہ کے صدر سید زاہد حسین شاہ حسینی یونٹ حسینی محلہ کے صدر اطہر صادق شیرازی، اظہر صادق شیرازی، غلام محمد شیرازی ڈاکٹر علی شیرازی محمد طفیل شیرازی نے شرکت کی۔