Uncategorized

علامہ ساجد علی نقوی نے علمائے اسلام کانفرنس طلب کرلی

شیعہ نیوز (راولپنڈی) اسلامی تحریک پاکستان کے صدر علامہ سید ساجد علی نقوی کی جانب سے علمائے اسلام کانفرنس کال کی گئی ہے۔ یہ کانفرنس 10 اپریل 2015 ء کو المصطفیٰ آڈیٹوریم، جامعۃ الکوثر، اسلام آباد میں انعقاد پذیر ہو گی۔ ملی یکجہتی کونسل کے تحت منعقدہ اتحاد امت کانفرنس میں علامہ سید ساجد علی نقوی نے شرکائے کانفرنس کو علمائے اسلام کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی۔ جاری دعوت نامے میں لکھا گیا ہے کہ پاکستان میں دینی اقدار، مذہبی مراکز اور علمائے کرام کے مقام و منزلت کو خطرات لاحق کے پیش نظر اہل علم و فضل سرجوڑ کر بیٹھیں اور اللہ تعالیٰ سے طلب توفیق کرتے ہوئے مناسب تدابیر کرنے کے لئے سوچ بچار کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button