پاکستانی شیعہ خبریں

کراچی میں عائشہ منزل کے قریب امام بارگاہ سید الشہداء کے گیٹ سے مشتبہ شخص گرفتار

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) سندھ رینجرز اور پولیس نے کراچی کے علاقہ عائشہ منزل کے قریب واقع اسلامک ریسرچ سینٹر میں قائم امام بارگاہ سید الشہداء کے داخلی دروازے سے ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔ مشکوک شخص سے متعلق اطلاع ملنے پر ایس ایس پی نعمان صدیقی اور رینجرز کے افسران جائے وقوع پر پہنچ گئے، جنھوں نے اسے اپنی تحویل میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کر کے اس سے تفتیش شروع کر دی ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ مشکوک شخص عباس ٹاؤن سے متصل ایک تکفیری مدرسہ کا طالب علم ہے، مذکورہ شخص کے موبائل سے امام بارگاہ کی مختلف زاویوں سے لی گئی تصاویر بھی برآمد ہوئی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button