پاکستانی شیعہ خبریں

خیرپور، مرکزی القدس کمیٹی کے تحت عالمی یوم القدس کے موقع پر امام بارگاہ قصر حسینی سے آزادی بیت المقدس ریلی نکالی گئی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) خیرپور میں مرکزی القدس کمیٹی کے زیر اہتمام عالمی یوم القدس کے موقع پر امام بارگاہ قصر حسینی سے آزادی بیت المقدس ریلی نکالی گئی جو اپنے مقررہ راستوں سے ہوتی ہوئی چھتری چوک پر اختتام پزیر ہوئی، ریلی میں شیعہ علماء کونسل، شیعہ رابطہ کونسل، اصغریہ آرگنائزیشن، پیام ولایت فاؤنڈیشن، تحریک نفاذ فقہ جعفریہ، مجلس وحدت مسلمین، اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن، اسلامک ایمپلائز اور دیگر تنظیموں نے شرکت کی۔ ریلی کی قیادت شیعہ علماء کونسل صوبہ سندھ کے جنرل سیکریٹری علامہ سید اسد اقبال زیدی، مولانا سید محسن نقوی، سید ساجد حسین زیدی، سید امتیاز شاہ، سید جمن شاہ، امداد خمیسانی اور دیگر کررہے تھے۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے علماء کرام نے کہا کہ گزشتہ 65 سالوں سے بیت المقدس ایک ظالم جابر اور غاصب ریاست اسرائیل کے زیر تسلط ہے جسے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح نے غیر قانونی اور غاصب ریاست قرار دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیلی جارحیت کے ذریعے فلسطینی عوام کو حیوانوں کی طرح ذبح کیا جارہا ہے اور معصوم بچوں کو گولیوں بلکہ میزائلوں سے نشانہ بنایا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کا ہر وہ شخص جو خدا تعالیٰ پر یقین رکھتا ہے اور بیت المقدس کو قبلہ اول جانتا ہے اس کا قرآنی اور اخلاقی فریضہ ہے کہ وہ قبلہ اول کو اسرائیلی پنجوں سے آزاد کرانے کیلئے کوشش کرے، یوم القدس منانے کا مقصد امت مسلمہ کو بیدار اور منظم کرنا ہے تاکہ وہ قبلہ اول کی آزادی، آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کیلئے مضبوط اور متحد آواز اٹھانا ہے، ریلی کے اختتام میں شرکاء نے اسرائیل اور امریکہ کے پرچم نذر آتش کئے۔ ریلی کے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button