پاکستانی شیعہ خبریں
شیعہ سیفٹی کی جانب سے مرکزی جامع مسجد ہری پور میں سیکیورٹی سسٹم کی تنصیب کا اعلان
c مذکورہ تنظیم نے حال ہی میں صوبہ خیبر پختونخوا میں اپنے کام کا آغاز کیا، پہلے مرحلہ میں ضلع ہنگو، صوبائی صدر مقام پشاور میں سیکیورٹی سسٹم قائم کیا گیا اور اب ہری پور ہزارہ میں سیکیورٹی سسٹم کی تنصیب کا اعلان کیا گیا ہے۔ اہلیان علاقہ نے اس اقدام کو سراہا اور شہریوں کی حفاظت اور نگہداری کے اس اقدام کو جاری رکھنے پر زور دیا۔ رہنماوں نے اعلان کیا ہے کہ سیکیورٹی سسٹم کی تنصیب کے لئے ایک تقریب کا اہتمام کیا جائے گا جس میں میڈیا اہلکاروں کو بھی مدعو کرکے دہشت گردی کے لاحق خطرے سے نمٹنے کے لئے سیکیورٹی ایکشن پلان کا اعلان بھی کیا جائیگا۔