پاکستانی شیعہ خبریں

شیعہ سیفٹی کی جانب سے ٹیکسلا میں سیکیورٹی سسٹم کی تنصیب خوش آئند ہے، علامہ سبطین حسینی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) القائم ٹرسٹ ٹیکسلا کے سربراہ علامہ سبطین حسینی نے کہا ہے کہ زمانے کی جدت اور نت نئے وسائل سے دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملانا اور پیروان علی علیہ السلام کے اداروں کا تحفظ جدید انداز کے ساتھ قابل تحسین ہے۔ شیعہ سیفٹی کی جانب سے القائم ٹرسٹ ٹیکسلا میں سیکیورٹی سسٹم کا قیام خوش آئند ہے، ایسے اقدامات کو ملک بھر میں جاری رکھا جائے۔ ملک میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی کے خلاف عملی اقدامات میں پیش پیش غیر سرکاری تنظیم شیعہ سیفٹی کے شکر گزار ہیں، تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا میں پاکستانی نژاد نوجوان سیرت عباس کی قائم کردہ تنظیم شیعہ سیفٹی اس وقت پاکستان بھر میں عبادت گاہوں اور دہشت گردی کے خطرات سے دوچار مراکز کو سیکیورٹی آلات فراہم کر رہی ہے۔ مذکورہ تنظیم نے حال ہی میں ہنگو اور پشاور میں سیکیورٹی سسٹم قائم کیا اور اب القائم کمپلیکس ٹیکسلا میں سیکیورٹی سسٹم کی تنصیب کا کام جاری ہے۔ اہلیان علاقہ نے اس اقدام کو سراہا اور شہریوں کی حفاظت اور نگہداری کے اس اقدام کو جاری رکھنے پر زور دیا۔ ٹیکسلا میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی سسٹم کی تنصیب کے لئے ایک تقریب کا اہتمام کیا جائے گا جس میں میڈیا اہلکاروں کو بھی مدعو کرکے دہشت گردی کے لاحق خطرے سے نمٹنے کے لئے سیکیورٹی ایکشن پلان کا اعلان بھی کیا جائیگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button