پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

یہ کیسا نظام ہے جہاں خود حکومت لوگوں کو اغوا کر تی ہے اورپھر انھیں اپنی عدالتوں میں پیش کر نے کو تیار نہیں ہو تی ۔ علامہ حسن ظفر نقوی

شیعہ نیوز:معروف عالم دین علامہ حسن ظفر نقوی نے رمضان المبارک کی مناسبت سے منعقدہ محفل سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ ملک میں ایک طر ف کررونا کی قیامت ہے اور دوسری طرف شد ید گر می میں روزے کی حالت میں سڑک پر بیٹھے ہوئے خاندان جو اپنے اپنے پیاروں کی راہ تک رہے ہیں کوئی بھی ان کی فر یاد سننے والا نہیں اس ملک میں عجیب انصاف کا نظام ہے ملک کو لوٹنے والے با اثر لوگ آزاد ہو رہے ہیں اور کمزوروں کا کو ئی داد رس نہیں ہے یہ کیسا نظام ہے جہاں خود حکومت لوگوں کو اغوا کر تی ہے اورپھر انھیں اپنی عدالتوں میں پیش کر نے کو تیار نہیں ہو تی حکومتیں اور ادارے تاریخ سے سبق لینے کو تیار نہیں ظلم کا نظام دیر پا نہیں ہوتا بالا آخر مظلوموں کی جد و جہد رنگ لائے گی اور ظلم کی رات ختم ہوکر رہے گی

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close