پاکستانی شیعہ خبریں

امام کعبہ کی پاکستان میں مصروفیات ایسی ہیں جیسے وہ کسی خاص مسلک کے امام ہیں، پاکستان عوامی تحریک

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) پاکستان عوامی تحریک علماء ونگ کے صدر عطاء الرحمٰن بٹ نے کہا ہے کہ امام کعبہ شیخ الخالد الغامدی کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں۔ اہل پاکستان ان کی پاکستان آمد پر انتہائی مسرور ہیں۔ شیخ الخالد الغامدی اس کعبۃ اللہ کے امام ہیں جو دنیا بھر کے مسلمانوں کا مرکز سجود ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے عوامی تحریک علماء کونسل کے عہدیدران کے اجلاس سے خطاب کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ امام کعبہ کے دورہ پاکستان کے منتظمین اور حکومت کو چاہیے تھا کہ وہ دہشت گردی اور فرقہ واریت کے خاتمہ اور اتحاد بین المسلمین کے موضوع پر کانفرنس منعقد کرتے اور تمام مکاتیب فکر کے علمائے کرام کو اس کانفرنس میں شریک کرتے اس سے پوری دنیا کو پیغام ملتا کہ عالم اسلام متحد اور یکجان ہے تاہم حکومت اور منتظمین نے ان کے دورہ پاکستان کے موقع پر ان کی مصروفیات ترتیب دیتے وقت بعض اہم باتوں سے صرف نظر کیا اور ان کے دورہ کا شیڈول اس طرح ترتیب دیا جیسے وہ کسی خاص مسلک کے امام ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ہمیشہ ایسے اہم مواقعوں پر بدحواسی کا مظاہرہ کرتی ہے اور قوم کو اکٹھا اور متحد ہونے کے مواقع ضائع کرتی ہے۔ وزارت مذہبی امور میں بھی خالی الذہن افراد کی بھرمار ہے، حکمرانوں کے اس رویے کے باعث فرقہ واریت اور دہشت گردی ناقابل تلافی نقصان پہنچا چکی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button