پشاور، مجلس وحدت مسلمین کی سابق کونسلر عابد قزلباش کے قتل کی شدید مذمت
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے سیکرٹری جنرل علامہ سید سبطین الحسینی نے پشاور میں سابق کونسلر عابد حسن قزلباش کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت عوام کو تحفظ فراہم کرنے میں یکسر ناکام ہوچکی ہے، سیکورٹی خدشات کے باوجود شہید عابد قزلباش کو سیکورٹی فراہم نہ کرنا سمجھ سے بالاتر ہے۔ وحدت ہاوس پشاور سے جاری ایک مذمتی بیان میں ان کا کہنا تھا کہ پشاور ملت تشیع کے قتل گاہ بن چکی ہے، آئے روز اہل تشیع کو منظم انداز میں ٹارگٹ کیا جارہا ہے، اس کے باوجود حکومت اور پشاور کی انتظامیہ نے کوئی نوٹس نہیں لیا، ان کا کہنا تھا کہ عابد حسن قزلباش کو دہشتگردوں کی جانب سے دھمکیاں بھی دی گئی تھیں، اور ان پر اس سے قبل بھی قاتلانہ حملہ ہوا، اس کے باوجود انہیں سیکورٹی فراہم نہیں کی گئی، انہوں نے شہید عابد حسن قزلباش کے قاتلوں کی فوری طور پر گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔