پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

بھارت میں مسلم کشی، ایم ڈبلیو ایم کا نماز جمعہ کے بعد احتجاج

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کی جانب سے جامع مسجد خوجہ اثناء عشری کھارادر کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس سے خطاب کرتے ہوئے رہنما علامہ مبشر حسن نے بھارتی شہر دہلی میں ہندو انتہا پسندوں کے ہاتھوں مسلمانوں کے قتل عام اور املاک کو جلائے جانے کے واقعات پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے اسے بدترین دہشت گردی قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ مودی حکومت نے انتہا پسند عناصر کو بھارت میں بسنے والے مسلمانوں اور اقلیتوں کے ساتھ متعصبانہ اقدامات کی کھلی چھوٹ دے رکھی ہے۔ شدت پسندوں کو حکومت کی مکمل آشیر باد حاصل ہے اور دہلی سانحہ میں اسلام دشمنی کا جس سفاکیت سے عملی مظاہرہ کیا گیا وہ پوری دنیا نے دیکھا۔

انہوں نے کہا کہ عالم اسلام کو جلاو گھیراو کے ان سنگین واقعات کا سختی سے نوٹس لینا چاہیے۔بھارتی حکومت کی بربریت روکنے کے لیے عالمی طاقتوں اور انسانی حقوق کے علمبرداروں کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔دنیا کا کوئی قانون کسی کی مذہبی آزادی میں دخل اندازی کی اجازت نہیں دیتا لیکن بھارت عالمی قوانین کی دھجیاں بکھیر کر یہ ثابت کرتا آیا ہے کہ وہ کسی عالمی قانون کو خاطر میں نہیں لاتا۔

علامہ مبشر حسن نے کہا کہ خلیجی ریاستیں اگر بھارت کے ساتھ تجارتی روابط کے خاتمے کا اعلان کریں اور ان کے شہریوں کو ملک بدر کیا جائے تو چند دنوں میں بھارت پوری دنیا کے سامنے گھٹنے ٹیک دے گا۔عالم اسلام کو بھارتی مسلمانوں کے درد کا ادراک کرنا چاہیے احتجاجی مظاہرے میں ایم ڈبلیو ایم رہنما ناصر الحسینی،میر تقی ظفر سمیت دیگر موجود تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button