پاکستانی شیعہ خبریں

سبین محمود کو کالعدم تنظیم کیجانب سے دھمکیاں مل رہی تھیں، والدہ

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مقتول سماجی کارکن اور این جی او دی سیکنڈ فلور کی ڈائریکٹر سبین محمود کی والدہ نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی کسی سے کوئی ذاتی دشمنی نہیں تھی، لیکن ان کی بیٹی کو کالعدم تنظیم کی جانب سے دھمکیاں مل رہی تھیں۔ سبین محمود کی والدہ شہناز محمود نے بتایا ہے کہ ان کی بیٹی سماجی کارکن تھیں اور وہ انسانیت کی خدمت کرنے والی خاتون تھیں، اب ان کی خواہش ہے کہ سبین محمود کی موت سے متعلق قیاس آرائیاں ختم ہو جانی چاہیئے اور ان کے قتل کی شفاف تحقیقات ہونی چاہیئے۔ انہوں نے مزید انکشاف کیا کہ ان پر حملہ کرنے والے 2 حملہ آور موٹر سائیکل سوار تھے اور انہوں نے سبین کو 5 گولیاں ماری تھیں۔ شہناز محمود کا کہنا تھا کہ انہیں بھی 2 گولیاں لگیں تھیں جو ایک ان کے بازو پر اور دوسری ان کی کمر پر لگی تھی۔ واضح رہے کہ سبین محمود پر حملہ کے وقت ان کی والدہ شہناز محمود بھی ان کے ساتھ گاڑی میں موجود تھیں اور حملہ آوروں کی گولیوں کا نشانہ بننے کی وجہ سے زخمی ہو گئی تھیں۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ شہناز محمود کی حالت اب خطرے سے باہر ہے اور وہ تیزی سے صحتیاب ہو رہی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button