نوشہرو فیروز میں جے ایس او نواب شاہ ڈویژن کی مجلس عمومی کا اجلاس
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان نواب شاہ ڈویژن کی مجلس عمومی کا اجلاس نوشہرو فیروز میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں JSO Pak کے نامزد مرکزی جنرل سیکرٹری علی عظمت بلوچ نے خصوصی شرکت کی۔ علی عظمت بلوچ نے اراکین ڈویژنل عمومی سے حلف لیا اور خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دستور کسی بھی تنظیم کے لئے رہنمائی کی کتاب ہے، جس میں موجود تنظیم کے مرکزی، صوبائی، ڈویژنل، یونٹس تمام اداروں کے اختیارات کی تشریح موجود ہے۔ عہدیداروں کے فرائض و اختیارات واضح طور پر تحریر ہیں، ان کا مطالعہ کریں اور تنظیم کو بہتر انداز سے آگے بڑھائیں۔ کسی گروپ، کسی لابی یا کسی کی باتوں میں نہ آئیں، صرف اپنے دستور کو دیکھیں، دستور جس چیز کی اجازت دیتا ہے اس پر عمل کریں، دستور کی خلاف ورزی ناقابلِ برداشت عمل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جے ایس او کا بنیادی مقصد پاکستان کے نظریہ قیادت، نظامِ ولایتِ فقیہ اور خصوصاً دورِ حاضر میں عزادری سیّدالشہداء کے فروغ اور تحفظ کے لئے مسلسل جدوجہد جاری رکھنا ہے۔ انہوں نے جے ایس او کی مرکزی نظارت کے رُکن دوست علی ونگانی سے ملاقات کی، تنظیمی معاملات پر بات چیت کی اور ضلع دادو کو نواب شاہ ڈویژن میں شامل کرکے مزید فعال اور بہتر کارکرگی پر تفصیلی گفتگو کی۔ اس موقع پر سینیئر برادر دُر محمد کولاچی، سینیئر برادر مولانا احسان علی چانڈیو اور برادر حسن رضا چنہ بھی موجود تھے۔