پاکستانی شیعہ خبریں
آئی ایس او پشاور ڈویژن کے تحت ولادت امام علی (ع) کے حوالے سے تقریب کا انعقاد
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان پشاور ڈویژن کے تحت جشن ولادت با سعادت حضرت امام علی (ع) ابن ابی طالب (ع) کے حوالے سے ایک تقریب پشاور یونیورسٹی کیمپس میں منعقد ہوئی، جس میں امامیہ طلبا، سابق عہدیدران آئی ایس او اور ڈویژنل صدر توحید علوی نے خصوصی شرکت کی۔ تقریب کے شرکاء سے علامہ ارشاد حسین خلیلی نے خطاب کیا، جس میں انہوں نے امام علی (ع) کی زندگی، کردار اور سیرت پر روشنی ڈالی، بعدازاں کیک بھی کاٹا گیا۔