پاکستانی شیعہ خبریں
سجاول: دیوبندی مدرسے کے بارہ سالہ طالب علم کا مدرسہ ملازم نے زیادتی کے بعد قتل کر ڈالہ
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) دیوبندی مدرسہ ھاشمیہ کے طالب علم بارہ سالہ بچے کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والے مدرسہ کے ملازم اور طالب علم سفاک مجرمان نے جرم کا اعتراف کرلیا ۔ گذشتہ رات سجاول میں ایک دیوبندی مدرسہ درالعلوم ہاشمیہ میں بارہ سالہ طالب علم ھدایت اللہ سوڈو کی مدرسے کے کمرے سے تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی تھی، پولیس نے مدرسے کے چوکیدار صدیق لاشاری اور مدرسے کے دو کم عمر طالب علم بارہ سالہ اسحاق خشک اور چودہ سالہ علی محمد سمیجو کو حراست میں لیکرتفتیش کی تینو ملزمان نے اعتراف جرم کرلیا ہے۔ ملزمان نے بتایا کہ انہوں نے بچے کو جنسی حوس کا نشانہ بنانے کے بعد چاکو مار کرقتل کیا۔