Uncategorized

ساہیوال، جے ایس او کے تحت اسرائیل کے ناجائز وجود اور فلسطینی عوام پر مظالم کے خلاف مظاہرہ

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) اسرائیل کے ناپاک ناجائز وجود اور فلسطینی عوام پر مظالم کے خلاف اسلامی تحریک پاکستان کے سربراہ علامہ سیّد ساجد علی نقوی کے حکم پر جعفریہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان ساہیوال ڈویژن کے زیر اہتمام ساہیوال پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور پریس کلب سے سٹیڈیم چوک تک احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ احتجاج کی قیادت جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات علی رضا بٹ نے کی۔ مظاہرین نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر اسرائیل کے خلاف نعرے بازی تحریر تھی۔ جے ایس او کے طلباء نے اسرائیل کے جھنڈے پر جوتے برسائے اور اُسے نذرِ آتش کیا اور اسرائیل کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ اس موقع پر ڈویژنل آرگنائزر جے ایس او ساہیوال سیّد محمد علی زیدی، ضلعی آرگنائزر پاکپتن سیّد زوار حسین نقوی، ضلعی آرگنائزر ساہیوال شیخ محمد بلال حسن، سیّد زین حسن زیدی اور محمد علی ثمر بھی شریک تھے۔ مرکزی سیکرٹری اطلاعات علی رضا بٹ نے ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ14 مئی اسرائیل کے ناجائز وجود کے قیام کا دن ہے، اسرائیل غیر آئینی اور غیر قانونی ریاست ہے جس کے خلاف آواز اُٹھانا ہم سب کی شرعی ذمہ داری ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button