پاکستانی شیعہ خبریں

پشاور: دو شیعہ جوان تکفیری دہشتگردوں کی فائرنگ سے شہید

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبررساں ادارہ)موصول اطلاعات کے مطابق پشاور میں امریکی سعودی نواز کالعدم سپاہ صحابہ (اہلسنت والجماعت)کے دہشتگردوں کی فائرنگ سے اقرار حسین اور مرتضیٰ حسین شہید ہوگئے ہیں، آج تکفیری دیوبندی دہشتگرد جماعت کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشتگردوں نے دونوں شیعہ افرادکو اس وقت اپنی درندگی کانشانہ بنایا جب وہ نماز جمعہ پڑھ کر اپنے گھر واپس جارہے تھے ، گھات لگائے دیوبندی دہشتگردوں نے ان پر فائر نگ کی جس کے نتیجے میں اقرار حسین اور مرتضیٰ حسین شدید زخمی ہوگئے جنہیں قریبی ہسپتال منتقل کیا گیاجہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جام شہادت نوش کرگئے ۔شہیدوں کی جسد خاکی کو امامبارگاہ منتقل کردیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button