Uncategorized

سرگودھا میں خودکش دھماکہ،دو مبینہ حملہ آور واصل جہنم

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبررساں ادارہ) صوبہ پنجاب کے شہر سرگودھا میں دھماکے سے دو مبینہ خودکش حملہ آور ہلاک ہوگئے۔

نمائندہ ڈان نیوز کے مطابق سرگودھا کے علاقے خیام چوک پر ہفتے کو دہشت گردی کی کوشش اُس وقت ناکام ہوگئی جب 2 مبینہ خودکش حملہ آور اپنی ہی بارودی جیکٹ پھٹنے سے ہلاک ہوگئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مبینہ حملہ آور آپس میں لڑ پڑے اور جھگڑے کے دوران ایک حملہ آور کی جیکٹ پھٹنے سے دونوں موقع پر مارے گئے۔

جبکہ عینی شاہدین کے مطابق دھماکا خود کش جیکٹ باندھنے کے دوران ہوا۔

ہلاک ہونے والے مبینہ حملہ آوروں کی لاشیں ڈی این اے ٹیسٹ کے لیے کمبائنڈ ملٹری اسپتال (سی ایم ایچ) سرگودھا منتقل کردی گئیں۔

دھماکے کے بعد یونیورسٹی روڈ پر بھگدڑ مچ گئی اورعوام میں خوف وہراس پھیل گیا، جبکہ بم ڈسپوزل اسکواڈ، پولیس اور امدادی ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچ گئیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button