حضرت شہباز قلندر کے عرس کی آڑ میں منحرف عقائد کا پرچار
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) دشمنان اسلام اپنے مذموم عقائد اور افکار و نظریات کا پرچار رکنے کیلئے شہروں سے دور سہون کی خوبصرت دھرتی میں معروف صوفی شخصیت سید عثما مروندی المعروف شہباز قلندر کے مزار و عرس کی آڑ میں مکتب تشیع کو بد نام کرنے کی غرض سے ایک ٹیم اندورن ملک نوجوان نسل کو گمراہ کرنے کی کوششوں میں مصرف ہیں!
یہ مضل اور ضالہ فرقہ جو ’’ علی اللہ ‘‘ ، ’’ نصیری‘‘ ، ’’ علی رب‘‘ ، ’[ علی جل جلالہ ‘‘ جیسے ناموں سے مشہور ھے، وادی مہران کے شہر سہون میں حضرت لعل شہباز قلندر کے عرس کی آڑ میں منحرف افکار کا پرچار کر رھا ھے۔
زیر نظر تصویر میں حضرت لعل شہباز قلندر کے مزار پر ’’ علی اللہ ‘‘ کا پوسٹر یا پینا فلکس با آسانی دیکھا جا سکتا ھے!
اس سے اندازہ ہوتا ھے کہ یہ منحرف ٹولہ اور فرقہ ضالہ و مضلہ نوجوان نسل کو حضرت لعل شہباز قلندر کے مزار پر حاضری اور عرس کے بہانے لے جا کر راستے میں اور وھاں قیام کے دوران علمی مغالطوں کے ذریعہ سے اسلام کے مسلم عقائد سے جنگ کرتے ہیں اور کم علم نوجوان نسل کو گمراہ کرتے ہیں !
عینی شاھدین کا کہنا ھے کہ جب ھم نماز کیلئے جاتے تو ھمیں تحقیر آمیز نگاہوں سے دیکھا جاتا، کبھی کہا جاتا کہ نماز تو بس کربلا والے پڑھ گئے ہیں، تم کو پڑھنے کی ضرورت نہیں ھے اور اسی طرح کے مغلظات سے نوجوان نسل کے ذھنوں کو خراب کرتے ہیں!
حضرت شہباز قلندر ایک صوفی شخصیت ہیں کہ جنہوں نے اسلام اور محبت اھل بیت (ع) کو پھیلانے میں ایک اھم کردار ادا کیا ھے!
اس تحریر کو آگے تک پہنچائے اور تبلیغ دین کا حق ادا کرکے تبلیغ دین کیلئے ائمہ طاہرین علیہم السلام کی قربانیوں کا پاس رکھیں!