پاکستانی شیعہ خبریں

زبردستی زکوۃ،فطرہ لینے والوں کے خلاف کاروائی کی جائے گی، ڈی جی رینجرز

پاکستان رینجرز سندھ کے سربراہ میجر جنرل بلال اکبر نے مذہبی علماء کو یقین دلایا ہے کہ رمضان کے دوران امن و امان برقرار رکھنے کے لیے ہر ممکن کوششیں کی جائیں گی۔انہوں نے اس سلسلے میں مذہبی علماء سے مدد کی بھی درخواست کی۔

بدھ کو جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ میجر جنرل بلال اکبر نے زور دیا کہ زبردستی زکوٰۃ و فطرہ کی وصولی سمیت کسی بھی غیرقانونی سرگرمیوں کی رپورٹ رینجرز ہیلپ لائن پر کی جائے۔

رینجرز کے ہیڈکوارٹر پر مختلف مکاتب فکر کے مذہبی علماء کے ایک وفد کے ساتھ ملاقات کے دوران ڈی جی رینجر ز نے رمضان کے دوران پولیس کے ساتھ پیراملٹری فورس کے سیکیورٹی انتظامات کے بارے میں بریفنگ دی۔

رینجرز کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ’’ڈی جی رینجرز نے ٹارگٹ کلنگ اور دیگر سنگین جرائم میں کمی کے بارے میں مذہبی علماء کو آگاہ کیا۔انہیں رمضان کے لیے پولیس کے تعاون سے رینجرز کی جانب سے کیے گئے سیکیورٹی انتظامات کے بارے میں بھی بتایا۔ ڈی جی رینجرز مذہبی علماء پر زور دیا کہ وہ اس مقدس مہینے کے دوران مذہبی ہم آہنگی اور یکجہتی کا مثالی مظاہرہ پیش کریں۔‘‘

میجر جنرل بلال اکبر نے ان پر زور دیا کہ وہ رینجرز کی ہیلپ لائن 1101 پر زبردستی زکوٰۃ و فطرے کی وصولی سمیت کسی بھی قسم کی غیرقانونی سرگرمی کی رپورٹ کریں۔

انہوں نے مذہبی علماء کو یقین دہانی کرائی کہ وہ رمضان کے دوران صورتحال کو پُرامن بنانے کے لیے کسی قسم کی کسر نہ چھوڑی جائے گی۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ’’مذہبی علماء نے رینجرز کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ زکوٰۃ و فطرانہ زبردستی وصول کرنے والے افراد سمیت جرائم پیشہ عناصر کے خلاف رینجرز کی کارروائیوں کی مکمل حمایت کریں گے۔‘‘

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button