پاکستانی شیعہ خبریں

کالعدم سپاہ صحابہ کے قائدین کیخلاف 295-A کے تحت مقدمات درج کرلئے گئے، علامہ اشفاق وحیدی

asfaq wahediشیعہ علماء کونسل کے رہنماء علامہ اشفاق وحیدی کا کہنا ہے کہ کالعدم تکفیری گروہ سپاہ صحابہ کی جانب سے اسلام آباد میں ہونے والے جلسہ عام میں مکتب تشیع کے خلاف غلیظ زبان استعمال کرنے اور حضرت امام خمینی (رہ) کی شان میں توہین آمیز نعرے لگانے پر کالعدم جماعت کے قائدین کے خلاف 295۔A کے تحت مقدمات درج کر لئے گئے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ’’اسلام ٹائمز‘‘ کیساتھ خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا، ان کا کہنا تھا کہ اس مقدمہ میں پولیس خود مدعی بنی ہے، کچھ دن قبل ہی سے ہمارا پولیس سے یہ مطالبہ تھا، مگر پولیس مسلسل نظرانداز کر رہی تھی، تاہم پھر انتظامیہ کے افسران نے آپس میں میٹنگ کرکے 295۔A کے تحت مقدمہ درج کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ اس جلسہ سے خلاف اسی روز پرچہ درج کرلیا گیا تھا، جس کے بعد پولیس نے آج اس میں 295۔A کا اضافہ کیا ہے، جب ’’اسلام ٹائمز‘‘ نے علامہ اشفاق وحیدی سے کہا کہ کیا ایف آئی آر کی کاپی ہمیں مل سکتی ہے تو انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ وہ کل ایف آئی آر کی کاپی مہیا کردیں گے، جب مقدمہ کے اندراج کی تصدیق کیلئے ’’اسلام ٹائمز‘‘ نے تھانہ آبپارہ اسلام آباد رابطہ کیا تو پولیس کا کہنا تھا کہ سپاہ صحابہ کے جلسہ کے حوالے سے مقدمہ تو اسی روز درج ہو گیا تھا البتہ 295۔A کے حوالے سے نہ تو تصدیق کی گئی اور نہ ہی تردید۔

واضح رہے کہ کالعدم سپاہ صحابہ کے رہنمائوں مولانا احمد لدھیانوی، اورنگزیب فاروقی، خادم ڈھلوں کے خلاف ایف آئی آر درج کرانے کے لئے شیعہ علماء کونسل اسلام آباد، راولپنڈی کا ایک وفد علامہ اشفاق وحیدی کی سربراہی میں اسی روز تھانہ آبپارہ تھانے پہنچا تھا۔ شیعہ علماء کونسل کی جانب سے دی جانے والی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ کالعدم جماعت سپاہ صحابہ (اہل سنت والجماعت) کے تحت ہاکی گرائونڈ آبپارہ اسلام آباد میں ہونے والی استحکام پاکستان کانفرنس میں آنے والے شرکاء نے شیعہ کافر، خمینی کافر کے نعرے لگائے اور اسٹیج پر موجود قائدین نے ان کا استقبال کیا اور انہیں بجائے منع کرنے کے خوش آمدید کہتے رہے۔

جس سے تشیع پاکستان کی شدید دل آزاری ہوئی ہے۔ اس تمام کارروائی کے ذمہ داران مولانا احمد لدھیانوی، خادم ڈھلوں، اورنگزیب فاروقی اور کالعدم جماعت کے دیگر قائدین ہیں، ان کو دفعہ 295-A کے تحت فی الفور حراست میں لیا جائے۔ یاد رہے کہ ڈیوٹی پر موجود ڈی ایس پی نعیم کالعدم جماعت کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے سے گریزاں رہا، جس پر شیعہ علماء کونسل نے اعلان کیا ہے کے ہر صورت میں تکفیری گروپ کے سربراہان کے خلاف ایف آئی آر درج کرائیں گے اور ان جھوٹی یقین دہانیوں سے ہرگز مطمئن نہیں ہیں۔ اس دوران شیعہ علماء کونسل کے کارکنان نے شدید احتجاج کرتے ہوئے آبپارہ تھانہ کا محاصر کیا۔ شیعہ علماء کونسل کے کارکنان مطالبہ کر رہے تهے کہ شرپسندوں کی طرف سے اسلام آباد میں غیر قانونی اجتماع میں غلیظ نعرے لگانے والوں کے خلاف 295-A کے تحت مقدمہ قائم کرکے قانونی کارروائی کی جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button