پاکستانی شیعہ خبریں

بلوچستان میں ضلع چاغی ، خاران اور پنجگور داعش کے ٹھکانے ہیں

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) گوھرام رمضان ، نے ریاست بلوچستان کے مغرب میں ضلع چاغی ،خاران اور پنجگور میں داعش کی موجودگی اور ان کے جماوڑے کے بارے میں نیوزنور کے ذرائ‏ کو خبر دیتے ہوئے کہا ہے : کویٹہ میں ایران کی کونسلگری کے ساتھ نواب خاران کے تعلقات نے ایک طرف سے اور دوسری طرف سے عوام کی مخالفت نے دہشت گرد گروہوں اور داعش سے وابستہ افراد کی کار کردگی کو اس علاقے میں سخت مشکل میں ڈال رکھا ہے ۔

ضلع چاغی کہ جو ایران اور افغانستان کی سرحد کے نزدیک ہے افغانستان سے ہمسایہ ملکوں اور خلیج فارس کے ملکوں تک منشیات کا مواد لے جانے کا ایک اصلی راستہ ہے ۔

پنجگور بھی شہر سراوان سے تقریبا ۲۰۰ کیلو میٹر کے فاصلے پر ہے ،اور ایران کے سب سے نزدیک ایسا شہر ہے کہ جس میں ہوائی اڈہ ہے اسی بنا پر ایسا معلوم ہوتا ہے کہ جمہوری اسلامی ایران کی سیکیوریٹی فوجوں اور فوج کے دستوں کو اس علاقے پر کڑی نظر رکھنا چاہیے اور ہر طرح کی نقل و حرکت کو کنٹرول کرنا چاہیے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button