Uncategorized

امام حسنؑ کی زندگی ہمارے لئے مشعل راہ ہے، مدثر عباس

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ )امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی سیکرٹریٹ میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی جنرل سیکرٹری مدثر عباس نے ولادت امام حسن (ع) کے موقع پر ہدیہ تبریک پیش کرتے ہوئے کہا کہ امام حسن (ع) نے اپنے جد امجد کی سیرت پر عمل پیرا ہو کر امن و محبت کا درس دیا، اسلام کی تاریخ میں صلح امام حسنؑ ایک عظیم معاہدہ ہے، جس نے حق و باطل کے درمیان حد فاصل کھینچ دی۔ ان کا کہنا تھا کہ آئی ایس او ماہ رمضان کے دوسرے عشرہ کو عشرہ قرآن و امامت کے نام سے منا رہی ہے، امام حسن (ع) کی ولادت سے حوالے سے دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی جشن ولادت امام حسنؑ منایا جائے گا۔ مرکزی جنرل سیکرٹری نے کہا کہ امامؑ کی زندگی ہمارے لئے مشعل راہ ہے، جس پر عمل پیرا ہو کر ہم معاشرہ میں امن و سلامتی کا درس دے سکتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button