Uncategorized

دہشتگردوں اور سہولت کاروں کا نام و نشان مٹا دینگے، شہباز شریف

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبررساںا دارہ) وزیراعلٰی پنجاب شہباز شریف نے لاہور میں اعلٰی سطح کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وطن عزیز میں دہشت گردی اور انتہا پسندی کی کوئی گنجائش نہیں، نیشنل ایکشن پلان دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کیخلاف متفقہ قومی لائحہ عمل ہے اور پنجاب میں اس پر موثر انداز سے عملدرآمد جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کو کہیں بھی سر چھپانے کی جگہ نہیں ملے گی، دہشتگرد اور انکے سہولت کار ملک و قوم کے دشمن ہیں، ان کا نام و نشان مٹا کر دم لینگے۔ انکا کہنا تھا کہ کالعدم تنظیموں کی سرگرمیوں کا پوری قوت سے قلع قمع کیا جائیگا، پولیس اور قانون نافذ کرنیوالے ادارے ملک دشمن عناصر کی سرکوبی کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں، عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے تمام ضروری اقدامات کئے جائینگے۔ اجلاس میں صوبے میں امن و امان کی صورتحال اور نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کے حوالے سے کئے جانیوالے اقدامات کا جائزہ لیا گیا اور دہشتگردوں اور انکے سہولت کاروں کیخلاف آپریشن مزید تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ وزیراعلٰی نے کہا نیشنل ایکشن پلان ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے قومی عزم کا عکاس ہے اور پوری قوم دہشتگردی و انتہا پسندی کے مکمل صفایا کیلئے ایک ہوچکی ہے ۔وزیراعلٰی نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب پوری قوت سے جاری ہے اور اس آپریشن کے ذریعے دہشتگردوں پر کاری ضرب لگائی گئی، ملک سے آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جنگ جاری رہے گی۔ وزیراعلٰی نے ہدایت کی کہ صوبے بھر میں سکیورٹی انتظامات کو مزید موثر بنایا جائے۔

دہشتگردوں کے سہولت کار تصویر میں واضح دیکھے جاسکتے ہیں

 

p-4-a.jpg

 

malik-ishaq5431.jpg

False-prophet-of-peace2-300x225.jpg

 

 

 

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button