پاکستانی شیعہ خبریں

ابراہیم رئیسی کی شہادت، عالم اسلام ایک عظیم رہنما سے محروم ہوگیا، ڈاکٹر مظفر رضوی

شیعہ نیوز: صدر جامعہ روحانیت استور پاکستان ڈاکٹر سید مظفر حسین رضوی نے اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حجت الاسلام والمسلمین سید ابراہیم رئیسی، وزیرِ خارجہ ڈاکٹر حسین امیر عبد اللہیان، امام جمعہ تبریز آیت اللہ آل ہاشم اور تبریز کے گورنر ڈاکٹر مالک رحمتی سمیت دیگر ساتھیوں کی المناک شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے رہبرِ انقلابِ اسلامی حضرت آیت اللہ العظمٰی سید علی خامنہ ای اور ایرانی قوم کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کی۔

ڈاکٹر سید مظفر رضوی نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ حریت اور غیرت کے علمبردار عالم اسلام کے عظیم و بہادر رہنما صدر جمہوری اسلامی ایران آیت اللہ ابراہیم رئیسی اور ان کے ساتھ درجہِ شہادت پر فائز ہونے والے دیگر ساتھیوں کے المناک حادثے پر قطب عالم امکان حضرت امام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف، رہبرِ عظیم الشان حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای مدظلہ، عالم اسلام اور ملت ایران کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کرتا ہوں۔

ڈاکٹر سید مظفر رضوی نے پیغام میں گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم غم کی اس عظیم گھڑی میں ایرانی غیور عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، اللہ تعالیٰ شہداء کے درجات کو بلند فرمائے اور رہبرِ انقلابِ اسلامی حضرت آیت اللہ العظمٰی سید علی خامنہ ای سمیت شہداء کے لواحقین کو صبر جمیل اور اجر عظیم عنایت کرے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button