پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

ناصبی تحریک لبیک پاکستان معروف وی لاگر رجب بٹ کے پیچھے ہاتھ دھوکرپڑ گئی! آخر کیوں

ادارہ شیعہ نیوز کوئی رجب بٹ کی فین یا ہمدرد نہیں ہم سمیت دیگر لوگوں کو اس کی فیملی وی لاگنگ سے اختلاف ہو گا اس کی شخصیت کے پہلووں سے اختلاف ہوگا لیکن جو چیز اس نے کی نہیں اس کے ساتھ اس کو منسوب کر کے اس کی زِندگی کو نام نہاد مذہبی جنونیوں کے حوالے کرنا کہاں کا دین اور انصاف ہے۔

شیعہ نیوز : لاہور سے تعلق رکھنے والا یوٹیوب کی دنیا کا سب سے مشہور پہلافیملی ویلوگررجب بٹ جو اپنے ہر وی لاگ کی شروعات ہی درود پاک پڑھ کر کرتا تھا اُس پر ناموسِ رسالت کا الزام لگا کر اسلام کے نام نہاد ٹھیکیدار اِس ملک میں اُسکا جینا دوبھر کررہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے سب سے بڑے اور مال دار وی لاگر رجب بٹ کے خلاف توہین مذہب کا الزام لگا کر ایک بار پھر ہمارے ملک کا نام نہاد محب رسولؐ ٹولہ یعنیٰ ناصبی تحریک لبیک پاکستان کے شرپسند ملاں اس کے پچھے ہاتھ دھوکر پڑ گئے ہیں ۔

ذرائع کے مطابق رجب بٹ پر الزام عائد کیا جارہا ہے کہ اس نے 295 کے نام سے ایک پرفیوم کی مارکٹنگ کا آغاز کیا ہے جس کا مطلب توہین رسالت ہے ۔

الزام عائد کرنے والوں کا کہنا ہے کہ چونکہ کچھ عرصہ قبل رجب بٹ نے اپنے ایک وی لاگ میں نماز کی توہین کی تھی جس کی بناء پر رجب بٹ کے خلاف توہین مذمت کی دفعہ 295C کے تحت اندراج مقدمہ کی درخواست دی گئی تھی جو اس کی معافی تلافی کے بعد واپس لے لی گئی تھی ۔

تحریک لبیک نے الزام عائد کیا ہے کہ رجب بٹ نے اس سزا کی دفعہ کی توہین کی غرض سے اپنے پرفیوم برانڈ کا نام 295 رکھا ہے ۔واضح رہے کہ ہمارے ملک کے اکثریتی اعلیٰ تعلیم یافتہ کو بھی 295c کا مطلب پتہ نہیں ہوگا۔

ادارہ شیعہ نیوز کوئی رجب بٹ کی فین یا ہمدرد نہیں ہم سمیت دیگر لوگوں کو اس کی فیملی وی لاگنگ سے اختلاف ہو گا اس کی شخصیت کے پہلووں سے اختلاف ہوگا لیکن جو چیز اس نے کی نہیں اس کے ساتھ اس کو منسوب کر کے اس کی زِندگی کو نام نہاد مذہبی جنونیوں کے حوالے کرنا کہاں کا دین اور انصاف ہے۔

المیہ یہ ہے کہ جنہیں خود دین کا بنیادی شعور نہیں، وہی سب سے زیادہ مذہب کے ٹھیکیدار بنے پھرتےہیں ۔انسانیت، اخلاقیات، رحم دلی اور علم سے بے بہرہ! ایک افواہ، ایک جھوٹا الزام اور پورا ہجوم دیوانہ وار ظلم پر اتر آتا ہے۔ نہ تحقیق، نہ دلیل، نہ انصاف۔۔۔ بس ایک سازش، جس کے پیچھے ہر کم عقل اندھا دھند دوڑتا ہے۔ کب تک یہ وحشی کھیل جاری رہے گا ؟ کب تک بے گناہوں کو مارتا رہے گا ؟

یہ بھی پڑھیں : چوبیس گھنٹے میں غزہ میں 61 شہید، شہدائے غزہ کی تعداد 50 ہزار 82 ہوگئی

رجب بٹ کا قصور وہی ہے جو ہمارے ملک میں ظفر عباس کا ہے ، جو فیصل رضا عابدی کا ہے جی ہاں یعنیٰ ان کا شیعہ ہونا۔ یہ ناصبی ٹولہ ہر اس مشہور شخصیت کے خلاف جھوٹا اور من گھڑت پروپگنڈا شروع کردیتا ہے جس کا تعلق شیعہ مکتب فکر سے ہو۔

رجب بٹ کا قصور بھی یہی ہے کہ وہ اپنے مسلک کا اظہار ببانگ دہل اپنی ویڈیوز میں کرتا ہے مجالس و عزاداری میں شرکت کو نشر کرتا ہے ۔ ماتم کا پرچار کرتا ہے ۔

ابھی چند روز قبل ہی رجب بٹ نے کراچی میں جےڈی سی کی سحری کی تقریب  میں شرکت کی تھی اور علی شیخانی سمیت ظفر عباس سے ملاقات کے بعد کراچی میں فری لیبارٹری سے متاثر ہوکر لاہور میں بھی مفت لیبارٹری بنانے کا اعلان کیا تھا۔

ورنہ ہمارے ملک میں کئی ایک ایسے فیملی وی لاگر موجود ہیں جو کہ انتہائی درجے کا گھٹیا اور بے ہودہ مواد یو ٹیوب پر نشر کرتے ہیں، ڈکی بھائی، معاذ صفدر اور دیگر نے بھی کئی مرتبہ مذہبی شعار کی توہین آمیز ویڈیوز نشر کی ہیں لیکن ان نام نہاد رسالت کے پروانوں اور چابی والے گڈوں کا ایمان کبھی نہیں جاگا ۔

اسی ملک میں مفتی طارق مسعود، منظور مینگل، آصف اشرف جلالی جیسے ملعونوں نے کبھی شان رسالت تو کبھی شان حیدر کراراور کبھی شان سیدہ کائناتؑ میں بدترین گستاخیاں کیں لیکن اس کے خلاف کبھی کالعدم سپاہ صحابہ یا تحریک لبیک نے مقدمہ درج نہیں کروایا۔

رجب بٹ جو ان دنوں عمرہ کی سعادت کے حصول کیلئے مکہ مکرمہ میں موجود ہیں نے محمد وآل محمد پر درودبھیج کر اور کلمہ پڑھ کر اپنے عمل پرایک بار پھر معافی مانگی ہے اور نبی کریمؐ کی عزت اور ناموس پر اپنی ، اپنے ماںباپ کی اپنی اولاد کی جان قربان کرنے اور اپنے خون کاآخری قطرہ بھی نچھاور کرنے کی قسم کھائی اور انہوں نے حکومت پنجاب اور پاک فوج سے اپیل کی ہے کہ ان کو اور ان کے اہل خانہ کی جان و مال کو تحفظ فراہم کیا جائے ۔

آخری اطلاعات موصول ہونے تک تصدیق ہوئی ہے کہ ناصبی تحریک لبیک کی شرپسند ملاؤں کی جانب سے لاہو رکے ایک مقامی تھانے میں رجب بٹ کے خلاف توہین مذہب کا جھوٹا الزام عائد کرتے ہوئے مقدمہ درج کروادیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button