دنیا

روسی صدر پوتین کا رہبر معظم کو خصوصی سلام اور جذباتی پیغام

شیعہ نیوز: روس کے صدر ولادیمیر پوتین نے رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کو شہید صدر آیت اللہ ابراہیم رئیسی کی اور ان کے ساتھیوں کی شہادت پر تعزیت پیش کی ہے۔

روسی پارلیمنٹ ڈوما کے اسپیکر ویچسلاو والودین نے جو تہران کے دورے پر ہیں کہا ہے کہ صدر ولادیمیر پوتین نے مجھ سے کہا ہے کہ میری طرف سے اسلامی جمہوریہ ایران کے رہبر اعلی کو سلام و تعزیت پیش کرنے کے ساتھ ہی یہ اطلاع بھی دے دیں کہ مجھے توقع ہے کہ ماسکو تہران تعلقات اسی طرح جاری رہيں گے۔

یہ بھی پڑھیں : ہم نے برجستہ شخصیت کو کھودیا ہے، آیت الله سید علی خامنہ ای

صدر پوتین نے ڈوما کے اسپیکر سے خطاب میں کہا کہ صدر رئیسی کا انتقال ایک عظیم نقصان ہے۔

پوتین نے کہا کہ شہید صدر رئیسی نہایت قابل اعتماد اتحادی تھے اور جب ہمارے درمیان کوئی سمجھوتہ طے پاجاتا تھا تو ہمیں یہ اطمینان رہتا تھا کہ اس پر عمل درآمد ہوگا۔

روس کے صدر نے مزید کہا کہ ان کا ملک اس حادثے کی تحقیقات میں مدد کے لئے تیار ہے۔

روسی پارلیمنٹ ڈوما کے اسپیکر ویچسلاو والودین آج صبح شہید صدر آیت اللہ ابراہیم رئیسی کی تشییع جنازہ میں شرکت کے لئے تہران پہنچے ہيں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button