
ہم نے برجستہ شخصیت کو کھودیا ہے، آیت الله سید علی خامنہ ای
شیعہ نیوز: عراقی وزیراعظم نے رہبر معظم آیت الله العظمیٰ سید علی خامنہ ای کو تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہید صدر رئیسی اخلاص کے پیکر تھے۔
رپورٹ کے مطابق، شہید صدر رئیسی کی تشییع جنازہ میں شرکت کے لیے آنے والے مہمان رہبر معظم سے ملاقات کررہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : ایران سے بغیر پابندیوں والی گیس خریدنا چاہتے ہیں، وفاقی وزیر مصدق ملک
عراقی وزیر اعظم محمد شیاع السودانی نے رہبر معظم آیت الله العظمیٰ سید علی خامنہ ای سے ملاقات کے دوران صدر رئیسی اور ان کے ساتھیوں کی شہادت پر رہبر معظم، ایرانی حکومت اور عوام کو تعزیت پیش کی۔
اس موقع پر رہبر معظم نے کہا کہ ہم نے بہت ہی برجستہ شخصیت کو کھودیا ہے۔ شہید صدر رئیسی انتہائی سنجیدہ اور مصمم ارادے کے مالک صدر تھے۔
ملاقات کے دوران عراقی وزیر اعظم نے کہا کہ آج کی تشییع جنازہ کے مناظر دلیل ہیں کہ شہید صدر رئیسی عوام میں بہت عزیز اور مقبول تھے۔