دنیا

ایران کے شہید صدرکی آخری رسومات میں شرکت کے لئے 15 سربراہان مملکت اور اعلی غیر ملکی عہدیدار تہران پہنچ چکے ہیں

شیعہ نیوز: ایران کے شہید صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئيسی اور ان کے ہمراہ درجہ شہادت پر فائز ہونے والی دیگر اہم شخصیات کی آخری رسومات میں شرکت کے لئے تیرہ ملکوں کے 15 سربراہان مملکت اور اعلی رتبہ غیر ملکی حکام تہران پہنچ چکے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق امیر قطر، ترکمنستان کے قومی لیڈر، تونس اور تاجکستان کے صدور، عراق، پاکستان، آرمینیا، قطراور آذربائيجان کے وزرائے اعظم، عراق روس، الجزائر، ازبکستان، قزاقستان اور لبنان کی پارلیمانوں کے سربراہان ان اہم غیر ملکی رہنماؤں اور حکام میں شامل ہیں جو شہید صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئيسی اور ان کے ہمراہ شہید ہونے والوں کی آخری رسومات میں شرکت کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : صدر ابراہیم رئیسی کا انتقال امت مسلمہ کیلئے بہت بڑا نقصان ہے، خرم نواز گنڈاپور

شہید صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی اور ان کے ہمراہ شہید ہونے والوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے سرکاری رسومات تہران میں ایران کے قائم مقام صدر ڈاکٹر محمد مخبر کی میزبانی میں دن کے 2 بجے شروع ہورہی ہیں۔

ان رسومات میں شرکت کے لئے بہت سے اعلی سطحی غیر ملکی وفود تہران پہنچ چکے ہیں اور بعض پہنچنے والے ہیں۔

یاد رہے کہ شہید صدر اور ان کے ہمراہ شہید ہونے والوں کی نماز جمعہ آج صبح تہران یونیورسٹی میں رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے پڑھائی جس میں دسیوں لاکھ سوگوار ایرانی عوام اور بڑی تعداد میں غیر ملکی مہمانوں نے شرکت کی۔

نماز جنازہ کے بعد شہدا کا جلوس جنازہ تہران یونیورسٹی سے شروع ہوا جس میں کروڑوں کی تعداد میں لوگ شریک ہوئے ۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button