دنیا

شکست کے بعد فرانس میں فسادات

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) فیفا ورلڈ کپ کے فائنل میں ارجنٹینا کے ہاتھوں فرانس کی شکست کے بعد فرانس کے دار الحکومت پیرس سمیت کئی شہروں میں فسادات پھوٹ پڑے۔

فیفا ورلڈ کپ فائنل میں ارجنٹینا فرانس کو پینلٹیز پر شکست دے کر فٹبال چیمپئن بن گیا۔

لوسیل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے فیفا ورلڈ کپ کے فائنل میں ارجنٹینا نے فرانس کو پینلٹیز پر 2 کے مقابلے میں 4 گول سے شکست دے کر چیمپئن شپ کا تاج سر پر سجا لیا۔

مقررہ 90 منٹ کے کھیل کے دوران دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلہ 2، 2 گول سے برابر رپا۔ارجنٹینا کی جانب سے کپتان میسی نے 23 ویں منٹ میں پینلٹی پر گول اسکور کر کے ٹیم کو برتری دلائی جس کو ڈی ماریہ نے 36 ویں منٹ میں دُگنا کر دیا۔

فرانس کی جانب سے امباپے نے 80 ویں میں منٹ میں پینلٹی پر ٹیم کی جانب سے پہلا گول اسکور کیا اور 81 ویں منٹ میں دوسرا گول اسکور کر کے برتری کو ختم کر دیا۔

پینلٹیز سے قبل کھیلے جانے والے پہلے اضافی ہاف میں دونوں ٹیمیں کوئی گول اسکور نہ کرسکیں۔ البتہ دوسرے اضافی ہاف (108 ویں منٹ) میں میسی نے ارجنٹینا کو ایک بار برتری دلائی جس کو امباپے نے میچ کے آخر لمحات (118 ویں منٹ) میں برابر کردیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button