Uncategorized

آئی ایس او کا تعلیمی کنونشن جمعہ سے لاہور میں شروع ہو گا، یاور عباس

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تعلیم یاور عباس نے لاہور میں سالانہ تعلیمی کانفرنس بعنوان ایجوکیشن اینڈ لیڈر شپ کی تیاریوں کے حوالے سے منعقدہ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جمعہ سے آئی ایس او کے سالانہ تعلیمی کانفرنس کا آغاز ہوگا جو 3 روز تک جاری رہے گا۔

یاور عباس نے شرکاء اجلاس کو تعلیمی کانفرنس کی تیاریوں سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ملک بھر کی تمام جامعات سے طلبہ کی شرکت کو یقینی بنانے کیلئے رابطہ مہم و تشہیراتی مہم کا سلسلہ مکمل ہو چکا ہے۔ مرکزی سیکرٹری تعلیم نے بتایا کہ کانفرنس سے ماہرین تعلیم خطاب کریں گے۔ جس میں جاب ہنٹنگ اسکلز، سیلف ریکگنائزیشن، کرنٹ افیئرز جیسے موضوعات شامل ہیں۔ کانفرنس کا انعقاد پروفیشنل اداروں میں زیرِتعلیم طلبا کیلئے مفید ثابت ہوگا، 3 روزہ کانفرنس کے اختتام پر پوزیشن ہولڈرز میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ کنونشن میں سی ایس ایس اور پی سی ایس امتحانات کی خصوصی رہنمائی بھی دی جائے گی جس کیلئے ماہرین تعلیم مفصل لیکچرز دیں گے۔ یاور عباس نے کہا کہ سالانہ تعلیمی کانفرنس سے اس بات کا تعین بھی کیا جائے گا کہ تعلیمی اداروں میں نوجوانوں کی عصری تقاضوں کے مطابق تربیت میں کس قدر کامیابی ملی ہے، تعلیمی اداروں میں اسلامی اقدار سے دوری، معیاری نظام تعلیم اور پاکستان کی ترقی و سالمیت کیلئے زہر قاتل ہے، کسی بھی معاشرے میں نوجوانوں کی قابل لحاظ تعداد لیاقت اور قائدانہ صلاحیتوں کی حامل ہو تو وہ مہذب معاشرہ کی تشکیل میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button