مضامین

تکفیری دہشتگرد ابن معلجم کا امیرالمومنین(ع) پر قاتلانہ حملہ، امیرالمومنین شدید زخمی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) کوفہ سے موصول ہونے والی روایات کے مطابق تکفیری گروہ خوارج کے ایک دہشتگرد عبدالرحمن ابن معلجم نے امیرالمومین علی ابن ابوطالب علیہ سلام پر قاتلانہ حملہ کیا ہے، اس حملے میں امیر المومنین شدید زخمی ہوگئے ہیں۔ مزید معلومات کے مطابق اس تکفیری دہشتگرد ابن معلجم نے امیرالمومین پر حالات نماز میں حملہ کیا جس سے مولائے کائنات شدید زخمی ہوگئے ہیں۔ شیعہ نیوز ڈاٹ کام ڈاٹ پی کے نے روایات سے نقل کیا ہے کہ 19 رمضان المبارک صبح فجر میں امیر المومنین نماز فجر کی ادائیگی اور امامت کے لئے مسجد میں داخل ہوئے او محراب نماز کی جانب بڑھے ابھی آپ نماز و نوافل ادا کررہے تھے کے گھات لگائے اس تکفیری دہشتگرد نے زہر سے بجھی تلوار سے امیرالمومین پر سجدے کی حالت میں حملہ کردیا۔ راویوں کا کہنا ہے کہ ضربت لگنے کے بعد امیر المومین کے لبوں پر ایک کلمہ جاری ہوا آپ فرما رہے تھے”رب کعبہ کی قسم علی کامیاب ہوگیا” دوسری جانب ندائے آسمانی بلند ہوئی کے ہدایت کے ستون گل ہوگئے امیر المومینن قتل کردئے گئے۔ تکیفری مسجد سے فرار ہوگیا لیکن کوفہ کے لوگوں نے اس دہشتگرد کا تعاقب کرکے اسے گرفتار کرلیا۔

کوفہ میں کہرام
اطلاعات یہ موصول ہوئی ہیں کہ امیرالمومنین پر قاتلانہ حملہ کی خبر عام ہوتے ہی کوفہ میں کہرام مچ گیا ہے،لوگ جوک در جوک مسجد کوفہ کی جانب گامزن ہیں، سب ہائے علی ہائے کی صدائیں بلند کرتے ہوئے رورہے ہیں، موقع پر موجود راویوں کے مطابق امیرالمومین نے زخمی حالت میں بھی نماز کو نہیں چھوڑا امام حسن اور امام حسین علیہ سلام کی امداد سے آپ نے نماز کو قائم کیا۔ اپنے اس عمل سے امیر المومنین نے اپنے شیعوں کو یہ پیغام دےدیا کہ کسی بھی لمحہ نماز سے غافل نا ہونا

تکفیری گروہ خوارج
تکفیری گروہ خوارج اُس زمانے کا ایک دہشتگرد گروہ تھا جو اپنے علاوہ سب مسلمانوں کو کافر قرار دیتا اور انکے خون کو مباح جانتا تھا۔ یہ گروہ جنگ صفین کے بعد نمودار ہوا، اس گروہ کے بارے میں امیر المومنین کا کہنا تھا کہ خوارج ایسا فتنہ ہیں جنہیں ختم کردینا چاہئے۔ اس تکفیری گروہ سے امیرالمومنین نے نہروان کے مقام پر جنگ لڑلی،اس جنگ میں تمام تکفیری دہشتگرد مارے گئے سوائے دس کے، یہ دس تکفیری جنگ سے بھاگنے میں کامیاب ہوگئے، اور آج انہیں کی اولادیں مسلمانوں میں تفرقہ اور تکفیریت کو پروان چڑھا کر دہشتگردی کررہے ہیں۔ شیعہ نیوز ڈاٹ کام ڈاٹ پی کے کی ریسرچ ٹیم کے مطابق اگر آج ہم خوارج کو دیکھنا چاہیں تو طالبان، القائدہ،داعش، سپاہ صحابہ ،لشکر جھنگوی جیسی تکفیری جماعتوں اور انکے نظریات کو دیکھ سکتے ہیں جو اس دور کے بدترین خوراج ہیں۔

مسجد میں نمازی کا قتل
اس تکفیری دہشتگرد گروہ خوارج نے مسجد میں نمازیوں کو قتل کرنے کی روایت ڈالی جو آج تک انکے پیروکار طالبان سپاہ صحابہ ،لشکر جھنگوی،داعش، القائدہ وغیرہ انجام دے رہے۔ بس طریقہ کار تبدیل ہوگیا ہے لیکن فکر وہی ہے، اُ س زمانے میں تلوار سے حملہ کیا جاتا تھا، آج خودکش بمبار،اور دھماکوں گولیوں کو نمازیوں کو قتل کرنے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔

ہـــــــــائے عـــــــــــــلیؑ مــــــولا

فــــــــــــزت وربـــــــــ الــــــــکعبہ

۱۹ رمضان شبِ ضربت بر سرِ اقدس مولا علیؑ

اَلَھُمَّ اَلْعَنْ قَتَلَۃَ اَمِیْرَ اَلْمُوْمِنِیْن

نوٹ: شیعہ نیوز ٹیم کا اس فرضی خبر کو بنانے کا مقصد امیرالمومنین علیہ سلام کے دور کے حالات اور اُس دور لے خؤارج و تکفیری دہشتگردوں سے آج کے دور میں موازنہ کرکے انہیں آشکار کرنا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button