حکومت یوم القدس کو سرکاری سطح پر منانے کا اعلان کرے,علامہ عباس کمیلی
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساںادارہ) علامہ عباس کمیلی نے کراچی میں فلسطینیوں سے اطہار یکجیتی کے لیے منعقدہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کہا کہ ملی تنظموں کو چاہیے کہ مسئلہ فلسطین کی مکمل اگاہی کیلئے عوامی اجتماعات منعقد کرنے کی ضرورت ہے، ملکی حالات میں مسئلہ فلسطین کے حوالے سے فلسطین فاؤنڈیشن کی جانب سے کوششوں کو سراہتا ہوں، آج بیت المقدس، مسجد اقصیٰ اور مسئلہ فلسطین کو مسلم امہ نے پس پش ڈال دیا ہے، آج امت مسلمہ آپس میں دست گریباں ہیں، آج جو کچھ مسلم ممالک یمن میں کر رہے ہیں، وہ انتہائی افسوسناک ہے، ان ممالک کو چاہیے کے احترام رمضان کا خیال رکھ کر جنگ بندی کا اعلان کریں۔ جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ قاضی احمد نورانی نے کہا کہ آج دنیا بھر کے مسلمانوں میں فساد پیدا کرنے کی سازش اسرائیلی صہیونی ایجنڈا ہے، فلسطینی مسلمانوں کی آزادی کی تحریک جاری رہے گی، انشااللہ بہت جلد فلسطین آزاد ہوگا، اور ہم قبلہ اول بیت مقدس میں اکھٹے نماز ادا کریں گے۔ عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما یوسف بونیری کا کہنا تھا کہ مسئلہ فلسطین انسانیت کا مسئلہ ہے، یہودیوں نے دھوکے سے فلسطینیوں کی زمینوں پر قبضہ کیا، اور عرب حکمرانوں نے اس گھناؤنی سازش میں اسرائیل کا بھرپور ساتھ دیا، باچا خان کا نظریہ فلسطین پر واضح ہے، جس کی رُو سے خطے میں موجود مظلوم فلسطینی عوام کو ان حق ملنا چاہئے، اور اسرائیل کے وجود کو ختم ہونا چاہیے۔