پاکستانی شیعہ خبریں

ڈی آئی خان، یوم القدس بھرپور جوش و جذبے کیساتھ منایا گیا

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)ملک کے دیگر شہروں کی طرح ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی عالمی یوم القدس بھرپور جوش و جذبہ کیساتھ منایا گیا۔ امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے پلیٹ فارم سے جامع مسجد یاعلی (ع)، المعروف مسجد شیعہ لاٹو فقیر سے آزادی قدس ریلی نکالی گئی۔ جس میں بڑی نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد شریک تھی۔ مردہ باد امریکہ، مردہ باد اسرائیل کے نعروں کی گونج میں ریلی مسلم بازار سے گزر کر شہر کے بیچوں بیچ واقع چوگلہ کے مقام پر احتجاجی جلسے کی صورت اختیار کرگئی۔ جس سے خطاب کرتے ہوئے آئی ایس او عہدیداران نے یوم القدس کی حیثیت، اہمیت، اور افادیت پر روشنی ڈالی۔ مقررین نے اپنے خطاب میں دنیا میں پائیدار قیام امن کیلئے فلسطین کی آزادی اور اسرائیل کے خاتمے کو ناگزیر قرار دیا۔ مظاہرہ کے اختتام پر امریکی و اسرائیلی پرچم نذر آتش کئے گئے۔ اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری بھی سکیورٹی کی غرض سے موجود تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button