پاکستانی شیعہ خبریں

سانحہ صفورا کے گرفتار دیوبندی دہشتگردوں کا کراچی میں نجی اسکولوں پر حملوں کا اعتراف

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبرر ساں ادارہ )سانحہ صفورا کے گرفتار دہشت گردوں نے دوران تفتیش چونکا دینے والے انکشافات کئے ہیں اور انہوں نے کراچی میں نجی اسکولوں پر حملے کرنے کا بھی اعتراف کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گرفتار دہشتگرد سعد عزیز نے جے آئی ٹی کے سامنے اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے سانحہ صفورا سے قبل اسکولوں پر حملوں کا منصوبہ تیار کیا تھا، جس کے مطابق اسکولوں پر بم حملے کرنا تھے، جبکہ ملزم کا کہنا تھا کہ گروپ لیڈر طاہر سائیں کا حکم تھا کہ اسکولوں کی موسم گرما کی تعطیلات ختم ہونے کے بعد اسکولوں پر بم حملے کئے جائیں، اور بم اسکولوں کے اندر پھینکے جائیں، تاکہ اس میں زیادہ سے زیادہ جانی نقصان ہو، جبکہ بم اسکول کے اندر پھینکنے اور اسکول کھلنے کے بعد پھینکے پر اختلافات پیدا ہوگئے تھے، جو ایک ماہ تک جاری رہے، جس کے بعد طے پایا گیا کہ اسکول کھلنے سے پہلے حملے کئے جائیں گے۔ اطلاعات کے مطابق دہشتگردوں نے ناظم آباد اور گلشن اقبال میں اسکولوں پر دستی بم حملے کئے، جبکہ متاثرہ اسکولوں میں پھینکے گئے حملوں سے متعلق پمفلٹ اردو اور انگریزی زبان میں تیار کئے گئے، جسے گرفتار دہشتگرد سعد عزیز نے تیار کیا تھا، جبکہ ملزم سعد عزیز چاہتا تھا کہ حملوں میں طالبعلموں کا جانی نقصان نہ ہو، جبکہ ان کا لیڈر طاہر سائیں حملوں میں ہلاکتوں کا خواہشمند تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button