پاکستانی شیعہ خبریں

داعش کے فتوی پر عمل، کراچی میں مسجد صدیق اکبر میں نماز عید نہیں پڑھی گئی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) کراچی کی معروف سلفی وہابی جامعہ مسجد صدیق اکبر ناگن چورنگی پر اس سال نماز عید کا اجتماع منعقد نہیں ہو، عینی شاہد ین کے مطابق گذشتہ سالوں کی طرح اس سال صدیق اکبر نامی مسجد جو کالعدم سپاہ صحابہ کے زیر تسلط ہے وہاں نماز عید ادا نہیں کی گئی جس پر علاقہ مکینوں نے تشویش کا اظہار کیا، باز پرس پر معلوم ہوا کہ دولت اسلامیہ کی جانب سے نماز عید کو خلاف شریعت اور بدعت قرار دے کر نماز عید پڑھنا حرام قرار دیا گیا ہے، صدیق اکبر کی انتظامیہ جو کالعدم سپاہ صحابہ سے تعلق رکھتی ہے اور داعش کے دہشتگر دخلیفہ ابوبکر البغدادی کو اپنا آقا و رہنما جانتی ہے نے اس فتوی پر عمل کرتے ہوئے اس سال نماز عید ادا نہیں کی۔ جامعہ مسجد صدیق اکبر کے پڑوس میں رہنے والے افراد نے اس بات پر کافی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے صدیق اکبر کی انتظامیہ کی ملامت کی اور داعش سے انکے تعلقات پر بھرمی کا اظہار بھی کیا ہے۔ایک اطلاع کے مطابق ملک بھر میں کالعدم سپاہ صحابہ(اہلسنت والجماعت ) کے رہنماؤں سمیت کارکناں اور انکی زیر تسلط مساجد میں نماز عید کے اجتماعات منعقد نہیں ہوئے ہیں۔

واضع رہے کہ پاکستان میں سپا صحابہ سمیت دیگر سرکردہ وہابی ملا عراق و شام میں قتل وغارت گری کا بازار گرم کرنے والی دہشتگرد تنظیم دولت اسلامیہ کو اپنا نجات دہندہ تصور کرتے ہوئے اس کے دہشتگر د خلیفہ ابوبکر بغدادی کو اپنا خلیفہ مانتے ہیں۔ جبکہ انکی داعش کے ساتھ ہمدردیاں بھی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button