پاکستانی شیعہ خبریں

دہشتگردی اور کرپشن کا خاتمہ کئے بغیر ملک جمہوری اور داخلی طور پر مضبوط نہیں ہوسکتا، سید عباس علی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ کے سیکرٹری جنرل عباس علی نے کہا ہے کہ جن حالات کا ہمیں سامنا ہے، وفاقی اور صوبائی حکومتوں کیلئے ضروری ہے کہ وہ اپنی کارکردگی اور بہترین طرز حکمرانی سے اس نظام حکومت کو مضبوط بنائیں، محض کھوکھلے نعروں اور انتخابات میں حاصل کئے گئے مینڈیٹ کی بنیاد پر کرپشن، جرائم اور خراب طرز حکمرانی کی کھلی چھٹی نہیں دی جاسکتی۔ یہ ٹھیک ہے کہ جمہوریت ہی ایک مثالی نظام حکومت ہے، جس میں عوام اپنے منتخب نمائندوں کے ذریعے اپنے مسائل حل کرنا چاہتے ہیں۔ ہمارے سیاست دان جمہوریت کو حکومت کے مدت پوری کرنے سے تعبیر کرتے ہیں، حالانکہ جمہوریت ڈلیور کرنے کا نام ہے۔ لوگ جمہوریت میں گڈ گورننس دیکھنا چاہتے ہیں۔ مگر المیہ یہ ہے کہ ہمارے جمہوری حکمران یہ سمجھتے ہیں کہ وہ حکومت میں آنے کے بعد سیاہ و سفید کے مالک ہوگئے ہیں۔ وہ کسی کے سامنے جواب دہ نہیں ہے۔ جمہوری حکمران عوام کی امیدوں اور خواہشوں پر پورا نہیں اترے۔ لوگوں کی یہ خواہش پوری نہیں ہوسکی کہ اچھی حکمرانی ہو۔ انہیں روزگار ملے اور انکے مسائل حل ہوں۔ سب سے اہم بات یہ کہ لوگوں کو امن بھی میسر نہیں آسکا ہے۔ ہماری سیاسی جماعتوں کو وفاق کی یکجہتی کی علامت ہونا چاہئے تھا۔ لیکن تمام سیاسی جماعتیں علاقائی دائروں میں محدود ہوگئی ہیں۔ دہشتگردی، کرپشن اور بیڈ گورننس کے خاتمے سے لیکر علاقائی اور عالمی سیاست تک ہماری سیاسی قیادت نے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کیا ہے۔ پاکستان کے عوام یہ سمجھتے ہیں کہ دہشتگردی کیساتھ ساتھ کرپشن کا خاتمہ ہونا چاہئے، کیونکہ کرپشن کو ختم کئے بغیر نہ جمہوریت مضبوط ہوسکتی ہے اور نہ ہی پاکستان داخلی طور پر مضبوط ہو سکتا ہے۔ اس تناظر میں پورے ملک میں دہشتگردی کے خلاف ہونے والے آپریشن کو منطقی انجام تک پہنچنے دیا جائے، یہی سب کے لئے بہتر ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button