پاکستانی شیعہ خبریں

ملک اسحاق کی موت پر ٭ڈیلی قدرت اخبار٭ کی پریشانی، قتل کو جعلی پولیس مقابلہ قرار دیدیا

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) کوئٹہ سے جاری ہونے والے ڈیلی قدر ت اخبار نے اپنے فیس بک اکاونٹ پر تجزیہ پیش کیا ہے کہ ملک اسحاق اور 14ساتھیوں سمیت پولیس مقابلے میں کیسے ہلاک کیا گیا حالانکہ وہ تو پہلے سے گرفتار تھا‘کیا پنجاب پولیس نے کرلیا ایک اور جعلی مقابلہ؟حالانکہ پنجاب پولیس اور خصوصاً صوبائی حکومت کی تاریخ جعلی مقابلوں سے بھری پڑی ہے یہ وہی ملک اسحاق ہے جو کہ الیکشن کمپین میں ن لیگ اور خصوصاً رانا ثنا اللہ کے ساتھ تھا۔
واضع رہے کہ لشکر جھنگوی کی جائے پناء کوئٹہ میں ہی ہے، جہاں سے یہ ملک بھر میں دہشتگردی کی کاروائی کرتے ہیں، جبکہ کوئٹہ ہی میں ابتک ہونے والی بے شمار دہشتگردی میں لشکر جھنگوی کے ملوث ہونے کے ثبوت ہیں، کوئٹہ کے روزنامہ کی جانب سے ملک اسحاق دہشتگردی کی موت پر اتنا پریشان ہونا اس بات کا ثبوت ہے کہ یہ اخبار دہشتگردوں کا سہولت کار ہے، صحافت کی آڑ میں دہشتگردوں کی معاونت کرنے والے ان ذرائع ابلاغ کو بھی قانوں کی گرفت میںلایا جائے۔

Qudra.jpg

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button