
ایم ڈبلیو ایم: مسئلہ پاراچنار کے حل کے لیے مشترکہ ٹاسک فورس کی تشکیل کا فیصلہ
اجلاس میں مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی جنرل سیکرٹری سید ناصر عباس شیرازی، سیکرٹری سیاسیات سید اسد عباس نقوی، پارلیمانی لیڈر ایم ڈبلیو ایم انجینئر حمید حسین، انجینئر ظہیر نقوی، ارشاد حسین بنگش اور پاراچنار سے تعلق رکھنے والے یوتھ کے برادران نے شرکت کی
شیعہ نیوز: پارہ چنار کی راستوں کی بندش اور جنم لیتا بد ترین انسانی بحران، غذا، خوراک، دوا، ایندھن کی نایابی، لاکھوں لوگ ماہ رمضان میں بنیادی ضروریات کو ترس رہے ہیں اور صوبائی و وفاقی حکومتوں کے کان پر جوں تک نہیں رہینگتی۔ اس بے حسی کے مقابل پارہ چنار کی مظلومی اور بنیادی انسانی حقوق کی پامالی کے خاتمہ کے لئے ایم ڈبلیو ایم کی جانب سے مشترکہ ٹاسک فورس کی تشکیل کے لئے کام شروع۔
تمام سٹیک ہولڈرز سے روابط کر نے اور ہر سطح پر راستوں کی بندش ختم کروانے کے لئے اپنے حصے کی زمہ داری ادا کرنے کے لئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے وائس چیئرمین علامہ سید احمد اقبال رضوی کی زیر صدارت اہم اجلاس مرکزی آفس اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی جنرل سیکرٹری سید ناصر عباس شیرازی، سیکرٹری سیاسیات سید اسد عباس نقوی، پارلیمانی لیڈر ایم ڈبلیو ایم انجینئر حمید حسین، انجینئر ظہیر نقوی، ارشاد حسین بنگش اور پاراچنار سے تعلق رکھنے والے یوتھ کے برادران نے شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں: افغانستان میں چھوڑے گئے امریکی ہتھیار خطے کے امن کے لیے سنگین مسئلہ ہے، پاکستان
اس موقع پر پاراچنار کو طویل عرصے سے درپیش مشکلات کے حوالے سے اہم گفتگو اور فیصلہ جات کیئے گئے جبکہ پارہ چنار کے منتخب مئیر اور محبوب عوامی شخصیت مزمل حسین کی بلا جواز گرفتاری اور انہیں سنگین مقدمات میں ملوث کرنے کو ناقابل قبول اور طاقت کا غلط استعمال قرار دیتے ہوئے برادر مزمل ،برادر شفیق اور دیگر بے گناہ اسرا کی رہائی کے لئے تمام قانونی، عوامی اور انتظامی راستے استعمال کئے جانے کی سفارشات۔ بہترین وکلا کی خدمات لی گئی ہیں اور حسب ضرورت قانونی ٹیم میں اضافہ کیا جائے گا۔