Uncategorized

جماعت الحرار اور ٹی ٹی پی کو فنڈنگ را کرتی ہے، شجاع خانزادہ

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبررساں ادارہ ) صوبائی وزیر داخلہ پنجاب شجاع خانزادہ نے کہا ہے کہ پنجاب میں مدارس کی مانیٹرنگ کا کام مکمل کرلیا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ حکومت نے جماعت الحرار اور تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کی مالی معاونت کے ذرائع پکڑ لیے ہیں اور انہیں ثبوت مل گئے ہیں کہ یہ دونوں تنظیمیں بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ سے فنڈنگ لیتی ہیں۔ صوبائی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ سانحہ یوحنا آباد میں بھی انہی تنظیموں کے ملوث ہونے کے ثبوت ملے ہیں اور حکومت نے دہشت گردوں کے 55 کروڑ روپے منجمند کر دیے ہیں۔ شجاع خانزادہ نے مزید بتایا کہ پنجاب بھر میں مدارس کی مانیٹرنگ کا کام مکمل کر لیا ہے اور ان کی رپورٹ کے مطابق 95 فیصد مدارس ٹھیک کام کر رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button