Uncategorized

مُلا عمر کے انتقال کی خبر دنیا بھر کے مسلمانوں کے لئے صدمہ کا باعث ہے، لیاقت بلوچ

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے افغان مہاجرین کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے لیاقت بلوچ نے کہا کہ افغانستان میں طالبان نے بیرونی جارح قوتوں کے خلاف آزادی کی مسلسل جنگ لڑی ہے۔ موت اٹل حقیقت ہے موت کی آغوش سے کوئی بھی الگ نہیں رہ سکتا۔ مُلا عمرکے انتقال کی خبر افغان عوام اور دنیا بھر کے مسلمانوں کے لئے صدمہ کا باعث ہے۔ حقیقت حال تو ظاہر ہو کر رہے گی لیکن افغانستان میں بیرونی جارح قوتوں کے خلاف بر سرپیکار طالبان اور عوام کے لئے بڑا چیلنج ہے کہ اپنے اندرونی اتحاد کو قائم رکھیں۔ ماضی میں بھی یہ تلخ حقیقت عیاں رہی ہے کہ مجاہد قیادت اور تنظیمیں اختلافات کا شکار ہوئیں، افغانستان اور پورا خطہ ناقابل یقین بحرانوں اور نقصانات کا شکار ہوگیا۔ افغانستان میں طالبان متحد رہیں اور افغان حکومت طالبان اور پاکستان کے درمیان مذاکرات کامیاب کئے جائیں تا کہ خطہ میں امن آئے اور تمام سازشیں اور انسانیت دشمن قوتیں ناکام ہو جائیں۔

سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے لاہور میں تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کا ودہولڈنگ ٹیکس کے نفاذ پر اصرار اقتصادی دشمنی پرمبنی ہے۔ پاکستان کی معاشی حالت پہلے ہی زبوںحالی کا شکار ہے۔ تاجروں، صنعتکاروں و ٹرانسپوٹرز کا احتجاج بلاجواز نہیں۔ حکومت بنکوں سے رقوم کے لین دین پر اندھا ظالمانہ ٹیکس واپس لے۔ جماعت اسلامی تاجروں، صنعت کاروں اور ٹرانسپوٹرز کی بھرپور حمایت کرتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button