پنجاب حکومت کی توازن پالیسی: علامہ امین شہیدی کے وارنٹ گرفتاری جاری
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبررساں ادارہ) انسداد دہشتگرد کی خصوصی عدالت کے جج مجید اعوان نے مفتی امان اللہ قتل کیس میں کاونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کو علامہ امین شہیدی سمیت مزید دو افراد کو فوری گرفتار کرنے کا حکم جاری ہے ، اطلاعات کے مطابق پنجا ب حکومت کی ایما پر یہ حکم جاری کیا گیا ہے، تفصیلا ت کے مطابق جامعہ تعلیم قرآن کا مہتم اور سانحہ عاشورہ راولپنڈی کا ماسٹر مائنڈ مفتی امان اللہ قتل کیس کے سلسلے میں انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے علامہ امین شہیدی ،اشتیاق حسین اور کلب عباس کے وارنٹ گرفتاری جاری کیئے ہیں اور کاونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کا حکم دیا ہے کہ ملزماں کو فوری گرفتا رکیا جائے۔
واضح رہے کہ مفتی امان اللہ سانحہ عاشورہ راولپنڈی کا ماسٹر مائنڈ تھا جسے 2014 میں نامعلوم دہشتگردوں نے قتل کردیا تھا، اس فتنہ باز مفتی کے قتل کا مقدمہ بھی پنجاب حکومت نے فوراً شیعہ مسلمانوں پر درج کردیا تھا اسی سلسلے میں آ ج انسداد دہشتگردی کی عدالت کے جج مجید اعوان نے علامہ امین شہید ی سمیت دو مزید افراد پر مفتی امان اللہ کے قتل کا الزام لگا کر انہیں گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے۔