Uncategorized

ایران کا دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شام کی حمایت جاری رکھنے کا عزم

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) ایران کے وزیر خارجہ کے اعلی مشیر نے شام کے صدر بشار اسد کے ساتھ ملاقات میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شام کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ کے اعلی مشیرعلی اصغر خاجی نے شام کے صدر بشار اسد کے ساتھ ملاقات میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شام کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ کے اعلی مشیر ایک وفد کے ہمراہ شام کے دورے پر ہیں جہاں انھوں نے شام کے صدر بشار اسد سے ملاقات اور گفتگو کی۔ اس ملاقات میں دو طرفہ تعلقات ، علاقائی اور عالمی امور کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ خاجی نے اس ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان مضبوط اور مستحکم تعلقات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران ، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شامی حکومت اور عوام کی مدد کا سلسلہ جاریر کھےگا۔ اس ملاقات میں شام کے صدر بشار اسد نے ایران میں تیرہویں صدارتی انتخابات کے کامیاب منعقد ہونے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ایران کی حمایت کے قدرداں اور شکر گزار ہیں۔ خاجی نے شام کے وزیر خارجہ فیصل المقداد کے ساتھ بھی ملاقات اور گفتگو کی اور باہمی دلچسپی کے امور کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button