یوم آزادی کے موقع پر ایم ڈبلیو ایم کراچی کے رہنماؤں کی مزار قائد پر حاضری
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) یوم آزادی کی مناسبت سے مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے رہنماؤں کے وفد نے مزار قائد پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی اور وطن عزیز کی سلامتی و خوشحالی کیلئے خصوصی دعا کرائی۔ وفد میں ایم ڈبلیو ایم کے سیکریٹری جنرل ذکی ہاشمی، علامہ مبشر حسن، علی حسین نقوی، علامہ صادق جعفری، علامہ احسان دانش سمیت دیگر رہنما شامل تھے۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈویژنل رہنماء علی حسین نقوی کا کہنا تھا کہ پاکستان ہماری شناخت اور رب کریم کی طرف سے عطا کی گئی ایک عظیم نعمت ہے، ہمارا یہ وطن ہماری مذہبی آزادی، ہمارے عقیدوں کے تحفظ اور نسلوں کی بقا کا ضامن ہے، ہمیں اپنی جان و مال سے بڑھ کر اس کی حفاظت کرنا ہوگی، حب الوطنی کے جذبے سے سرشار ہوکر ہر اس دشمن کے خلاف ہم نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار بننا ہے، ہم نے اپنے اتحاد، وحدت، باہمی احترام اور رواداری سے ملک دشمن سازشوں کو شکست دینا ہوگی۔