لندن سے پاکستان آنیوالی دو خواتین کو حراست میں لے لیا گیا، کالعدم تنظیموں سے رابطے کا شبہ
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبرساں ادارہ) برطانوی حکام نے کالعدم تنظیموں سے رابطے کے شبہ میں پی آئی اے کی پرواز سے پاکستان آنیوالی دو لڑکیوں کو ہیتھرو ائیرپورٹ پر چیک آؤٹ کے دوران حراست میں لے لیا۔ دونوں لڑکیاں پی آئی اے کی پرواز پی کے 788 سے کراچی آ رہی تھیں۔ ایک گھنٹے کی پوچھ گچھ کے بعد والدین کے حوالے کر دیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق لندن پولیس نے ہیتھرو ائیرپورٹ پر چیکنگ کے دوران 25 سالہ آمنہ اور اس کی 16 سالہ ساتھی کو حراست میں لے لیا، دونوں لڑکیاں پی آئی اے کی پرواز پی کے 788 سے کراچی آ رہی تھیں، پولیس کارروائی کی بناء پر پرواز ایک گھنٹہ دس منٹ کی تاخیر سے کراچی کے لئے روانہ ہو سکی۔ لندن پولیس نے لڑکیوں کو ایک گھنٹے کی پوچھ گچھ کے بعد والدین کے حوالے کر دیا۔ دونوں چند روز سے لاپتہ تھیں۔ ان کے گھر والوں نے گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی تھی۔ والدین نے خدشہ ظاہر کیا تھا کہ دونوں کے کالعدم تنظیموں سے رابطے ہو سکتے ہیں۔