Uncategorized

ڈی آئی خان، سول ہسپتال بم دھماکے کے شہدا کی ساتویں برسی عقیدت و احترام سے منائی گئی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبررساںا دارہ) ڈیرہ اسماعیل خان کے سول ہسپتال میں خودکش حملے کا نشانہ بننے والے شہیدوں کی ساتویں برسی انتہائی عقیدت و احترام سے منائی گئی۔ گھروں میں قرآن خوانی، عزاداری اور درود و سلام کی محافل منعقد کی گئیں۔ 19 اگست 2008 آج ہی کے دن یوٹیلٹی سٹور پر موجود زیدی خاندان کے چشم و چراغ سیدزادے باسط علی پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کردی۔ جس کی زد میں آکر وہ شدید زخمی ہوگئے۔ انہیں زخمی حالت میں سول ہسپتال، میں منتقل کیا گیا۔ ساتھ ہی متعدد شیعہ علاقوں میں اعلان کرائے گئے کہ سید باسط علی کو خون کی اشد ضرورت ہے۔ جس کے بعد اہل تشیع کی بڑی تعداد جن میں اکثریت نوجوانوں پر مشتمل تھی، ہسپتال کے ایمرجنسی یونٹ کے سامنے خون عطیہ کرنے کیلئے جمع تھے، عین اسی وقت بیس سالہ خودکش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔ جس کے نتیجے میں چالیس سے زائد افراد شہید اور ستر سے زائد زخمی ہوئے۔ ان زخمیوں میں سے چند زخمی ایسے بھی ہیں، جو سات سال گزر جانے کے باوجود ابھی تک کومہ کی حالت میں بستر پر موجود ہیں۔ اس دھماکے میں چاہ سید منور کے زیدی خاندان کے بیس افراد شہید اور اس سے زائد زخمی ہوئے۔

 

n00480857-b.jpg

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button